0

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس، سانحۂ 9 مئی پر وائٹ پیپر جاری ہو گا

سانحہ 9 مئی کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق بھی شریک ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزراء کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر اور شیری رحمان بھی شریک ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔9 مئی نہ صرف تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یہ ایک ایسا دن ہے جو ریاست پر سیاست قربان کرنے اور سیاست کی خاطر ریاست پر حملہ کرنے کی دو سوچوں کو الگ کرتا ہے۔کہتے ہیں کہ ایک طرف قوم کے عظیم فرزند، ان کے عظیم خاندان اور مادر وطن کا خون بہانے والے محب وطن لوگ ہیں تو دوسری طرف نفرت کی آگ میں جلتے کردار ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ وہ کردار ہیں جن کے دل میں ریاستی مفادات کا درد نہیں، ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہیں بھولے اور نہ بھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین، عظیم شہداء، ان کے ورثاء اور قوم سے وعدہ ہے کہ 9 مئی دوبارہ کبھی نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں