0

پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

اسلام آباد: پاکستان سے پہلی حج پرواز 179 عازمین کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی۔ حجاج مدینہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے حجاج کرام کی پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی۔ کراچی سے پہلی پرواز پی اے 176 تھی، حجاج کرام مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ کراچی سے آنے والی دوسری پرواز پی ایف 754 کے ذریعے 151 عازمین مدینہ منورہ پہنچے جبکہ اسلام آباد سے آنے والی تیسری پرواز پی اے 276 کے ذریعے 200 عازمین مدینہ منورہ پہنچے۔پاکستانی سفیر احمد فاروق، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو اور دیگر نے عازمین حج کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاءالرحمن، ڈائریکٹر فیسیلیٹیشن اینڈ کوآپریشن احمد ندیم بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ حج آپریشن کا آغاز گزشتہ رات کراچی سے ٹمکا روٹ کے تحت ہوا۔ پہلی حج پرواز 150 اور دوسری پرواز 180 عازمین کو لے کر گئی۔ کراچی سے کل 16 ہزار 281 عازمین حج پر جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں