0

ابرارالحق کی جانب سے تنقید کے بعد مشی خان کا نیا بیان سامنے آگیا

کراچی: سینئر اداکارہ مشی خان نے ابرارالحق کی تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلوکاروں کو بالی ووڈ میں کام کی پیشکش پر خوشی سے مرنے کی بات نہیں کرنی چاہیے، جب ان کی موت لکھی جائے گی، ابرارالحق کی ویڈیو کے بعد مشی خان خان نے ایک مختصر ویڈیو میں ان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً 30 سال قبل 1996 میں جب ابرارالحق کو کوئی نہیں جانتا تھا، کراچی سے اداکارہ کو اپنے ایک میوزیکل کنسرٹ کے لیے لاہور بلایا گیا تھا۔ انہوں نے گلوکار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس وقت ٹیچر کے طور پر کام کر رہے تھے جبکہ مشی خان کو اس وقت بھی دنیا جانتی تھی۔ اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تیس سال قبل اسی میوزیکل کنسرٹ میں گلوکارہ کی حوصلہ افزائی کی تھی جب انہیں کوئی نہیں جانتا تھا۔ اداکارہ نے مزید کہا۔ انہوں نے کہا کہ ابرالحق کو بالی ووڈ میں کام کی پیشکش پر خوشی سے مرنے کی بات نہیں کرنی چاہیے، جب ان کی موت لکھی جائے گی، وہ تب ہی مریں گے اور ایسا نہیں ہے کہ وہ خوشی سے مریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں