0

9 مئی کے کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں، فردوس عاشق نے دو ٹوک بات کہہ دی

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں۔ اپنے ایک بیان میں آئی پی پی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس واقعے کو آج ایک سال ہو گیا ہے جس نے حب الوطنی کی سیاست کو شرمسار کر دیا۔ مذمت مئی ہمارا منشور ہے، انا اور خود غرض بانی پی ٹی آئی نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نفرت اور انارکی کی سیاست کرنے والی جماعت اب سیاسی ظلم و ستم کا شکار ہے، سیاسی جنازے کو سڑک پر رکھ کر علامتی ماتم کرنے والوں سے توبہ کا وقت گزر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں