0

’’پاکستان کی ٹیم بھارت میں کھیلنے کیلئے تیار ہے لیکن ۔۔‘‘ حکومت نے بھارت کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجے کیونکہ پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، ماضی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی رہی لیکن اس کا کھیلوں پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجے، پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ اس کے بجائے بھارت اور پاکستان کو تعلیم، کھیل اور صحت کے شعبوں میں مقابلہ کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کھیلوں کو نظر انداز کیا گیا، پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کیا تاہم حکومت نے کھیلوں کو خصوصی ترجیح میں شامل کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں