0

حج آپریشن کا آغاز، پہلی دو پروازیں مدینہ روانہ

کراچی: ٹومکا روٹ کے تحت کراچی سے حج آپریشن شروع ہوگیا، دو حج پروازیں 330 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئیں۔ پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ پہنچی جبکہ دوسری پرواز 180 عازمین کو 2 بجکر 45 منٹ پر لے کر گئی۔ کراچی سے کل 330 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوئے۔ انتظامات مکمل کر لیے گئے، کراچی سے مجموعی طور پر 16 ہزار 281 عازمین حج پر جائیں گے۔ڈی جی حج نے بتایا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے کن کن علاقوں میں پاکستانی عازمین حج کو رہائش فراہم کی جائے گی۔ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے بتایا کہ سرکاری عازمین کو مکہ مکرمہ میں عزیزیہ، بیت قریش اور حئی نسیم میں ٹھہرایا جائے گا۔ تمام پاکستانی عازمین حج کو مدینہ منورہ میں رہائش دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں