0

انا للہ وانا الیہ راجعون ،سینئرصحافی گل حماد فاروقی اچانک انتقال کر گئے،موت نے چاہنے والوں کو چونکا دیا

انتہائی افسوس ناک خبر معروف صحافی گل حماد فاروقی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ انہیں ان کے آبائی گاؤں چارسدہ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق گذشتہ رات ان کے سینے میں دردمحسوس ہونےپرانہیں ڈی ایچ کیوہسپتال چترال پہنچایاگیاتھاوہیں انتقال کرگئے ہیںگل حماد فاروقی چترال میں صحافت کو نئے انداز سے متعارف کیا تھا۔ پہلی مرتبہ الیکٹرانک میڈیا میں چترال کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے لوگوں کے مسائل ارباب اختیار تک پہنچاتے رہے جبکہ انہوں نے اپنی صحافتی کیرئیر کے دوران پیدل چل کر مصیبت زدہ لوگوں کے پاس پہنچتے اور ان کے مسائل کو رپورٹ کیا چترال کے سماجی حلقے ان کی رحلت کو چترال میں صحافت کے لئے بہت بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں