0

دوپٹہ نہ پہننے پر ڈرامے سے نکال دیا گیا: صبا حمید کے مداحوں کے اہم خبر آگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 80 کی دہائی میں ایک ڈرامے سے نکال دیا گیا تھا جب کہ ان کا ایک ڈرامہ آج تک آن ایئر نہیں ہوا کیونکہ انہوں نے سر پر دوپٹہ نہیں پہنا۔ حال ہی میں صبا حمید ساتھی اداکارہ اور میزبان عفت عمر کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان نظر آئیں اور اپنے کیرئیر کے آغاز، ماضی میں انہیں درپیش جدوجہد اور موجودہ دور میں شوبز انڈسٹری کی اقدار پر کھل کر بات کی۔انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور میں درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بڑی بہن کے دیکھا دیکی کے بعد شوبز انڈسٹری میں آئی تھیں اور اس وقت ان کے والدین نے انہیں منع نہیں کیا تھا تاہم بعد میں جب دوسرے لوگوں نے ان کے بارے میں بات کرنا شروع کی تو انہیں احساس ہوا کہ شاید میں کوئی غلط کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے والدین نے کبھی خود سے یہ نہیں سوچا کہ یہ بری چیز ہے لیکن ہمارے معاشرے نے ہمیں احساس دلایا جس کے بعد وہ (والدین) بھی سوچنے پر مجبور ہوئے لیکن پھر بھی انہوں نے ہمیں آگے بڑھنے سے کبھی نہیں روکا۔صبا حمید نے مزید کہا کہ میں 70 کی دہائی کی بات کر رہی ہوں جب ماحول بہت بہتر تھا لیکن اصل مسائل 80 کی دہائی میں شروع ہوئے جب راتوں رات ہدایات آئیں کہ تمام اینکرز اور اداکارائیں کل سے دوپٹہ پہن لیں۔ مرضی انہوں نے ماضی کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں ایک پراجیکٹ پر کام کر رہی تھی جس میں صرف 1 ایپی سوڈ اور 2 دن کی شوٹنگ تھی۔ اس کی شوٹنگ ایک دن کے لیے بغیر ڈوپٹہ کے کی گئی تھی لیکن یہ ہدایات راتوں رات جاری کر دی گئیں، اس لیے ہمیں سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اب کیا کیا جائے کیونکہ ڈرامہ کی آدھی شوٹنگ ہو چکی ہے اور آدھی باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں