0

غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے امن و امان پر بریفنگ دی، وفاقی وزیر داخلہ نے غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محسن نقوی نے کہا کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر اور مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیرداخلہ نے منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث گینگزکیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گینگز کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، تعلیمی اداروں کےباہر منشیات فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی آر کے اندراج کو 100 فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونا یا تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں۔ نہیں، ایف آئی آر درج نہ ہونے پر متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کے پروموشن کیسز فوری نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پروموشن ملازم کا حق ہے جو اسے بروقت ملنا چاہیے۔ حوصلے بلند ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں تمام خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں اور اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں