0

لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان میں مذاکرات کامیاب، روٹی اور نان کتنے میں ملے گا؟ جانئے

لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد تندور مالکان نے ہڑتال ملتوی کر دی ہے۔ کہ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد شہر بھر کے 15 ہزار تندور مالکان آج ہڑتال کریں گے۔ ہڑتال ملتوی کر دی گئی ہے۔ تندور مالکان نے آٹے کی سبسڈی کا مطالبہ مذاکراتی ٹیم کے سامنے رکھتے ہوئے کہا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے میں دیا جائے۔ مذاکراتی ٹیم نے کہا کہ تندور مالکان کا مطالبہ پنجاب حکومت کے سامنے رکھا جائے گا۔تندور مالکان نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے رضامندی ظاہر کر دی ہے جس کے بعد روٹی 16 روپے اور نان 25 روپے میں فروخت ہو گی تاہم ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی 16 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت ہو گی۔ مہنگے داموں روٹی اور نان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ نان بائے ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر وحید عباسی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو مطالبات کی منظوری کے لیے مہلت دی گئی ہے۔…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں