0

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی ‘حُقہ بارپر چھاپے کے دوران گرفتار

ممبئی: معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح منور فاروقی کو ‘حقہ بار میں چھاپے کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 26 مارچ کی رات تقریباً ساڑھے 10 بجے پولیس نے ممبئی کے ایک حق بار پر چھاپہ مارا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب پولیس نے چھاپہ مارا تو بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی بھی اسی بار میں موجود تھے، اس دوران پولیس نے 14 افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے جن 14 افراد کو حراست میں لیا ہے ان میں منور فاروقی بھی شامل ہیں جنہیں چند گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ حق بار غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا، پولیس نے منور فاروقی اور دیگر زیر حراست افراد کے خلاف تمباکو نوشی اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، جبکہ پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران منور فاروقی حقہ پی رہے تھے، مزاحیہ اداکار کی حقہ پینے کی ویڈیوز بھی پولیس کے پاس ثبوت کے طور پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں