0

گوہر خان نے پہلی بار اپنے بیٹے کا چہرہ دنیا کو دکھایا

بھارتی اداکارہ گوہر خان نے اپنے بیٹے ذیحان کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔ گوہر اپنے شوہر زید دربار کے ساتھ اس وقت عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے عمرہ کے دوران کعبہ شریف کے سامنے اپنے بیٹے کی تصویر کھینچی جس میں بچے کا چہرہ صاف نظر آرہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب گوہر خان نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ واضح رہے کہ تین روز قبل وہ مسجد نبوی پہنچی تھیں، جہاں کی تصاویر بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جس کے بعد وہ عمرہ ادا کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں