0

عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے سیٹ سے ایک تصویر وائرل

ممبئی: بھارتی سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے سیٹ سے ایک تصویر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں اداکار کو فلم کی مرکزی اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا کے ساتھ زمین پر بیٹھے اور خوش مزاج دیکھا جا سکتا ہے۔ فلم ’ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ جاری ہے اور یہ رواں سال کرسمس میں ریلیز ہوگی۔ عامر خان کی نئی فلم میں ان کی بلاک بسٹر فلم ’تارے زمین پر‘ کے اداکار بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ یہ نئی فلم 2007 کی بلاک بسٹر فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئل ہے اور یہ ایک مختلف موضوع پر کامیڈی ڈرامہ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں