0

چوہے بلی کی ریس کے بجائے بامعنی سنیما میں کام کی خواہشمند ہوں، انکیتا لوکھنڈے

بگ باس 17 میں اپنی کامیابی کے بعد، بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔وہ فلم ‘سوتنتر ویر سوارکار’ میں سوارکر کی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔ جسے اپنے شوہر کی جنگوں کے دوران ایک مشکل صورتحال کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔اپنی آنے والی فلم کے حوالے سے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکیتا لوکھنڈے کا کہنا تھا کہ وہ بامعنی سینما میں کام کرنا چاہتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ بلی اور چوہے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتی بلکہ اچھے کردار میں شامل ہونا چاہتی ہوں۔ شمولیت ان کی خواہش ہے۔اندور سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ انکیتا نے انڈسٹری میں اپنے دو دہائیوں پر محیط کیریئر کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ وہ یقین نہیں کر سکتیں کہ اس نے اتنا اچھا کام کرتے ہوئے 20 سال گزر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں