0

معروف پاکستانی فلم ڈائریکٹر نے نوشین شاہ کے 35 لاکھ روپے لُوٹ لیے

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور پاکستانی فلم ڈائریکٹر نبیل الرحمان لطفی ان کے 35 لاکھ روپے لے کر بھاگ گئے۔حال ہی میں نوشین شاہ ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان نمودار ہوئیں جہاں انہوں نے پاکستانی ہدایت کار نبیل الرحمان لطفی کے فراڈ کو بے نقاب کیا۔نشین شاہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی فلم ’13’ کے ڈائریکٹر نبیل الرحمان لطفی نے مجھے کرپٹو میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا جس کے لیے انہوں نے مجھ سے 20 لاکھ روپے کی خطیر رقم مانگی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے نبیل الرحمان لطفی کی بات پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں 20 لاکھ روپے دیے اور کچھ دنوں بعد انہوں نے اپنی آنے والی فلم کے لیے مجھ سے 15 لاکھ روپے ادھار لیے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح میں نے نبیل الرحمان لطفی کو بغیر کسی دستاویزی ثبوت کے 35 لاکھ روپے دیے کیونکہ میں نے ان کی بات پر بھروسہ کیا لیکن وہ مجھے دھوکہ دے کر میرے 35 لاکھ روپے لے کر بھاگ گیا۔اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پیسے دینے کے لیے کسی کی بات پر بھروسہ نہ کریں اور اگر کسی کو پیسے دینے ہیں تو مناسب دستاویزات کو یقینی بنائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میری حماقت اور لاپرواہی کی وجہ سے میں نے لاکھوں کا نقصان کیا، میں نہیں چاہتی کہ دوسروں کو بھی میری طرح دھوکہ دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں