0

فلسطینیوں کی تکالیف کا سوچ کر ہڈیوں کی سرجری میں ہمت ملی، عائشہ عمر

لاہور: پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے دکھوں کے بارے میں سوچنے سے ان کی سرجری میں ہمت ملی۔اداکارہ نے کالربون کی سرجری کے بعد اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے پیچیدہ آپریشن کے بارے میں معلومات مداحوں سے شیئر کی ہیں۔عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی انہیں چلنے پھرنے اور بولنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے شرونی کی ہڈی کے حصے سے ہڈی کا ایک ٹکڑا نکال کر اس کے کالر کی ہڈی کی جگہ پر رکھ دیا گیا ہے جب کہ سپورٹ کے لیے ٹائٹینیم پلیٹیں بھی لگائی گئی ہیں۔یاد رہے کہ عائشہ عمر نے 15 مارچ کو انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ 8 سال قبل ایک حادثے میں ان کی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، جس کا یکم رمضان کو آپریشن کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں