0

محب مرزا نے صنم سعید کو ‘منہ بخشی’ میں کیا تحفہ دیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صنم سعید نے شادی کے بعد اپنے شوہر اداکار محب مرزا کی جانب سے ملنے والے پہلے تحفے کے بارے میں بات کی۔ حال ہی میں محب مرزا اور صنم سعید ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان نظر آئے۔ جہاں دونوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔ شو کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں دونوں سے پوچھا گیا کہ ‘شادی کے بعد آپ دونوں نے ایک دوسرے کو پہلا تحفہ کیا دیا؟’ سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محب نے مجھے ‘ایمرالڈ رنگ’ بطور تحفہ دیا۔ محب مرزا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صنم نے مجھے ‘ٹام فورڈ ووڈ کا پرفیوم’ بطور تحفہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں