0

میرے اغوا کی افواہیں بے بنیاد ہیں، انور مقصود

پاکستان کے لیجنڈ مصنف، میزبان، طنز نگار اور مزاح نگار انور مقصود نے اپنے اغوا سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر انور مقصود کے اغوا کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں۔ تاہم انور مقصود نے اپنے مزاحیہ انداز میں ایک ویڈیو جاری کرکے ایسی تمام گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ لیجنڈ مصنف نے گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ایسی جعلی خبروں پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا نہ تو سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ ہے اور نہ ہی میں سوشل میڈیا دیکھتا ہوں۔ لوگ مجھے فون کر کے بتا رہے ہیں کہ میرے اغوا کی خبر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں