0

یہ میری پہلی شادی ہے، راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی کا دعویٰ

نگلورو: معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے اپنی دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی مدمقابل سومی خان کے ساتھ شادی کرلی ہے۔سومی خان کے ساتھ شادی کی خبر پر پہلے تو عادل درانی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا، تاہم اب اُنہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری دوسری نہیں بلکہ پہلی شادی ہے۔عادل درانی نے کہا کہ ہم اس وقت بنگلور میں ہیں اور 8 مارچ کو ممبئی آجائیں گے، پھر ہم اپنی شادی کے حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے اور جلد ہی ہر چیز کو تفصیل سے شیئر کروں گا۔اس بیان کے بعد عادل درانی اور سومی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی شادی کی چند تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں اس جوڑی کے ہاتھ میں میرج سرٹیفیکٹ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔عادل درانی اور سومی خان نے اپنی مشترکہ پوسٹ میں کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم نے ایک مختصر اور خوبصورت تقریب کے دوران نکاح کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم اس نعمت کے لیے اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں اور ساتھ ہی اپنے اہلخانہ، دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔عادل درانی اور سومی خان نے کہا کہ ہم میاں بیوی کے طور پر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کررہے ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق عادل درانی نے مئی 2023 میں راکھی ساونت سے پہلی شادی کی تھی، راکھی ساونت نےعادل درانی سے اپنی شادی کا اعلان کرنے کے چند ہفتے بعد ہی اُن کے خلاف مبینہ گھریلو تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔راکھی ساونت نے اپنے شوہر پر دھوکہ دہی کا الزام بھی لگایا تھا جس کے بعد پولیس نےعادل درانی کو گرفتار کرلیا تھا، ان تنازعات کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں