0

ٹانک سے اغوا سیشن جج ویڈیو سامنے آنے کے بعد بازیاب

ٹانک سے اغوا ہونے والے سیشن جج شاکر اللہ مروت کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ ان کی بازیابی سے چند گھنٹے قبل اغوا کاروں نے ان کی ویڈیو جاری کی، ویڈیو میں شاکر اللہ مروت نے اپنے اغوا کی تصدیق کی۔ خیبرپختونخوا حکومت کے بیرسٹر سیف نے جج کی بازیابی کی تصدیق کی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیشن جج بحفاظت انہیں ان کے گھر منتقل کر دیا گیا، خیبرپختونخوا کے بیرسٹر سیف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ اس سے قبل جاری ہونے والی ویڈیو میں جج شاکر اللہ مروت کا کہنا تھا کہ کل طالبان مجھے اپنے ساتھ لے گئے۔ خان ٹانک روڈ سے یہاں لایا جو کہ جنگل ہے، اغوا کاروں کے کچھ مطالبات ہیں، میں اب ٹھیک ہوں۔لیکن جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے میری رہائی ممکن نہیں، انہوں نے اپنی مختصر ویڈیو میں اغوا کاروں کے مطالبات کا ذکر کیے بغیر کہا۔ شاکر اللہ مروت کو ہفتے کے روز اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد ٹانک میں سیشن جج کے اغوا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جبکہ کیس کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق جج کے اغوا کیس سے متعلق کمیٹی میں سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل تھے جب کہ جج کی بازیابی کی ذمہ داری سی ٹی ڈی کے پاس تھی۔ ایک الگ ٹیم تفتیش کر رہی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق جج کی گاڑی اتوار کو برآمد ہوئی تھی۔پشاور ہائی کورٹ کے سیشن جج کے اغوا کا نوٹسدوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے وزیرستان کے سیشن جج شاکر اللہ مروت کے مبینہ اغوا کا نوٹس لے لیا۔عدالت نے آئی جی خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو طلب کرتے ہوئے بازیابی کے لیے ٹھوس اقدامات کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور دو سینئر ججوں جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سیشن جج کے مبینہ اغوا سے متعلق رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے تیار کیے گئے نوٹ پر متعلقہ حکام کو طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں