0

ملک کیخلاف ہونی والی سازشوں سے 9 مئی کو آگاہ کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک جعلی اسمبلیوں سے چلایا جا رہا ہے، ہم ملک بچانے نکلے ہیں، تحریک آزادی کے ذریعے مسلط نظام کا خاتمہ کرکے حقیقی جمہوریت بحال کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمود سینٹر پشاور میں منعقدہ تنظیمی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان 9 مئی کو پشاور میں کیا جائے گا، کردار ادا کیا ہے، مولانا مفتی محمود کی قیادت میں دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی گئی۔ 1977 میں 2018 میں بدترین دھاندلی ہوئی اور آج 2024 میں وہی ڈرامہ رچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ کل دھاندلی کے لیے آواز اٹھانے والے آج دھاندلی پر خاموش ہیں۔جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اقتدار کے لیے لڑنے والوں نے دھاندلی سے اقتدار حاصل کیا، ہم کسی صورت غلامی قبول نہیں کریں گے، جے یو آئی کو ایوان اور پارلیمنٹ سے دور رکھنے والے سن لیں، ہم میدانوں میں آپ کے مظالم کا سامنا کریں گے۔ جبر کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 76 سالوں سے ملک کو سیاسی، معاشی اور جمہوری طور پر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 میں جب جھرلو ہوا تو ہم میدان میں آئے اور اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ جب تک سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہیں ہوگا جمعیت علمائے اسلام اپنے پلیٹ فارم سے اس تحریک کو جاری رکھے گی۔نہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے ہمارے عقائد کو چھیڑ رہے ہیں، انتہائی معصومانہ انداز اور الفاظ سے چھیڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی سپر پاور بننے کا خواب دیکھ رہا ہے جبکہ پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔ جو لوگ آج ہمارے ملک کی غلامی کے ذمہ دار ہیں انہیں کمزور کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں