0

عامر خان جنگلی آدمی کیوں بنے؟ حقیقت سامنے آگئی

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ماضی کی سُپر ہٹ فلم ‘تارے زمین پر’ کے چائلڈ اسٹار درشیل سفارے کا اشتہار سوشل میڈیا وائرل ہوگیا جس میں اداکار نے منفرد کردار ادا کیے ہیں۔حال ہی میں عامر خان کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں اداکار کو منفرد کرداروں میں دیکھا گیا تھا، ان تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں کا کہنا تھا کہ یہ شاید عامر خان کی نئی آنے والی فلم ‘ستارے زمین پر’ کی جھلکیاں ہیں۔تصاویر دیکھ کر مداح کافی پُرجوش ہوگئے تھے کیونکہ ان میں سے ایک تصویر میں عامر خان کے ساتھ ‘تارے زمین پر’ کے چائلڈ اسٹار درشیل سفارے بھی موجود تھے۔اب درشیل سفارے نے مداحوں کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عامر خان اور اپنے نئے اشتہار کی ویڈیو پوسٹ کی ہے، یہ اشتہار سافٹ ڈرنک کے لیے بنایا گیا ہے۔اشتہار میں عامر خان کو بوڑھے آدمی کے روپ سے لیکر جنگلی آدمی، پائلٹ اور خلاباز کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ درشیل سفارے اشتہار میں عامر خان کے پوتے بنے ہوئے ہیں۔یہ اشتہاری ویڈیو دیکھ کر مداح خوش تو ہوئے لیکن یہ سوال بھی کررہے ہیں کہ عامر خان اور درشیل سفارے دوبارہ ایک ساتھ فلم میں کب نظر آئیں گے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں