0

بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رہائش گاہ پر آگ لگ گئی

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت میں رات 8 بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقامی لوگوں کے مطابق آگ عمارت کی 13ویں منزل پر کچن میں لگی، جب کہ اس حادثے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں