0

راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نےخاموشی سے د دوسری شادی کرلی

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے خاموشی سے دوسری شادی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی کی دوسری شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں، اس حوالے سے عادل یا راکھی میں سے کسی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا تاہم اب عادل درانی کے قریبی ذرائع نے ان کی دوسری شادی کی تصدیق. خبر کی تصدیق ہو گئی ہے۔عادل درانی کی دوسری بیوی کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی شادی بھارتی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 12 کی مدمقابل سومی خان سے ہوئی ہے، دونوں نے شادی کو خفیہ رکھا ہے کیونکہ عادل درانی پہلے ہی راکھی کے لیے خبروں میں ہیں۔ live اور وہ اس شادی کی وجہ سے دوبارہ خبروں میں نہیں آنا چاہتے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سومی خان کا تعلق جے پور سے ہے اور اس وقت وہ اپنے کیریئر کے باعث ممبئی میں مقیم ہیں۔واضح رہے کہ عادل درانی نے مئی 2023 میں راکھی ساونت سے پہلی شادی کی تھی، راکھی ساونت نے عادل درانی سے شادی کا اعلان کرنے کے چند ہفتے بعد ہی ان کے خلاف مبینہ گھریلو تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں