0

یو اے ای کا 2 ارب ڈالر کا قرض رواں ہفتے موخر ہونے کا امکان

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے ذمہ 2 ارب ڈالر کا قرض رواں ہفتے ایک سال کے لیے موخر ہونے کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای سے دو ارب ڈالر کا قرض23 جنوری تک میچیور ہو رہا ہے، جسے ایک سال موخر کرنے کیلیے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا، امکان ہے کہ یہ قرض رواں ہفتے موخر ہو جائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ موخر ہونے پر یو اے ای کو ایک ارب ڈالر پر3 فیصد، ایک ارب ڈالر پر6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں