0

سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارش سے شہری علاقوں کے علاوہ صحرا بھی پانی سے بھر گئے۔ دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ ملک میں شدید بارشوں کے باعث اہم شاہراہیں اور انڈر پاسز زیر آب آگئے جب کہ متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ سعودی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بارش کا پانی کاروباری مراکز میں داخل ہوگیا جب کہ خراب موسم کے باعث کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں