0

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اسرائیلی حامیوں کا فلسطینی حامیوں پر حملہ، متعدد زخمی

امریکی شہر لاس اینجلس کی یونیورسٹی میں اسرائیل کے حامیوں کی جانب سے فلسطین کے حامیوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی حامی طلباء زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حامیوں کے حملے میں غزہ میں جنگ بندی کے حامی متعدد طلبہ شدید زخمی ہوگئے۔کولمبیا یونیورسٹی کے احتجاجی کیمپوں کو پولیس نے خالی کرا لیا، کولمبیا یونیورسٹی، سٹی کالج آف نیویارک، یونیورسٹی آف فلوریڈا اور یونیورسٹی آف نیو اورلینز سے 300 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں