0

رام مندر کا افتتاح: کوہلی، دھونی سمیت نامور بھارتی کرکٹرز بھی مدعو

رام مندر کی افتتاحی تقریب کے لیے مودی سرکار کی جانب سے کئی بھارتی اسٹار کرکٹرز کو بھی مدعو کرلیا گیا ہے۔لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر سے لے کر لیجنڈری کرکٹر ایم ایس دھونی اور ویرات کوہلی تک، بھارتی حکومت نے کئی نامور کرکٹرز کو بھی 22 جنوری کو ایودھیا، اتر پردیش میں رام مندر ’پران پرتیشتھا‘ کی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔نامور کرکٹرز کو دعوت نامے مل گئے ہیں جبکہ منگل کو سابق کپتان ویرات کوہلی نے بھی ایودھیا میں ہونے والی تقریب کے لیے کارڈ وصول کیا ہے۔کوہلی اور ان کی بیوی بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ممبئی میں ان کے گھر پر دعوت نامہ موصول ہوا۔ اس سے قبل دھونی اور بیٹنگ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کو بھی رام مندر کے حوالے سے ’پران پرتیشتھا‘ کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ بابری مسجد شہید کر کے اس پر تعمیر کے گئے متنازع رام مندر کے افتتاح پر مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، تاہم بڑے ہندو مذہبی پیشواؤں نے اس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے افتتاحی تقریب سے لاتعلقی ظاہر کر دی ہے۔مودی سرکار نے 22 جنوری کو ایودھیا میں متنازع مندر کے افتتاح کا اعلان کیا ہے اور بھارتی وزیراعظم اس کا افتتاح کریں گے تاہم کانگریس نے اس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نا مکمل مندر کا افتتاح انتخابی مہم کی ایک چال ہے۔خیال رہے کہ ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کو ہندو انتہا پسندوں نے 6 دسمبر 1992 میں شہید کر دیا تھا۔ مودی اور بی جے پی بابری مسجد کو شہید کرنے اور اس کی جگہ مندر تعمیر کرنے کی مہم میں شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں