0

روسی ماڈل نے بھارتی پائلٹ کو تھپڑ مارنے کے واقعے کی اندرونی کہانی بتادی

بھارت میں جہاز کے اندر پائلٹ کو تھپڑ مارنے کے واقعے سے متعلق جہاز میں ہی موجود روسی ماڈل و اداکارہ نے اس واقعے کی ساری کہانی بیان کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایوجینیا بیلساکیا نامی اداکارہ بھی دہلی سے گوا جانے والے طیارے میں موجود تھیں جس کی روانگی میں گزشتہ روز 13 گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون ماڈل نے کہا کہ فلائٹ صبح 7:40 پر شیڈول تھی جس کے لیے میں وقت سے کافی پہلے ایئرپورٹ پہنچ گئی تھی، ایئر لائن کی جانب سے کہا گیا کہ فلائٹ ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہے لیکن ہمیں 10 گھنٹے بعد جہاز میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔خاتون ماڈل نے بتایا کہ طیارے میں داخل ہونے کے بعد ہمیں بتایا گیا کہ فلائٹ مزید 2 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی جس کے بعد مسافروں کو غصہ آگیا اور انہوں نے کریو ممبر اور پائلٹ سے سوالات پوچھنا شروع کردیے۔روسی اداکارہ نے پائلٹ پر حملے کی مذمت کی تاہم ساتھ انہوں نے معاملہ یہاں تک پہنچانے کی وجہ بھی پائلٹ کو قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پائلٹ نے آکر تاخیر کی وجہ مسافروں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بہت زیادہ سوالات پوچھ رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہم نے اپنی باری ضائع کردی۔روسی اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پائلٹ کو مارنا غلط ہے لیکن وہ مسافروں پر الزام کیوں لگا رہا تھا؟ جہاز میں موجود تمام مسافر پریشان تھے اور ایسے میں لوگوں کو حوصلہ دینے کے بجائے آپ نے معاملہ خراب کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیگو طیارے کے مسافر نے 13 گھنٹوں کی تاخیر کے باعث آگ بگولہ ہو کر تاخیر کا اعلان کرتے پائلٹ کو تھپڑ مار دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ انڈیگو طیارے کو دہلی ایئر پورٹ سے گوا کے لیے اڑان بھرنی تھی لیکن دھند کے باعث پرواز وقت پر روانہ نہ ہوسکی تھی۔بھارت: پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیاواقعے کے بعد ہراسانی کا شکار پائلٹ نے مسافر جس کی شناخت ساحل کٹاریہ کے نام سے ہوئی تھی، اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بعدازاں پرواز میں تاخیر کا اعلان کرتے بھارتی پائلٹ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مسافر نے پائلٹ سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں