0

اسرائیلی فوج کی غزہ سے واپسی شروع

اسرائیل :اسرائیل نے غزہ سے 36ویں ڈویژن واپس بلا لی۔ یہ ڈویژن غزہ میں لڑنے والے چار فوجی ڈویژنوں میں سے ایک ہے جب کہ باقی تین ڈویژن انکلیو میں رہیں گے۔36 ویں ڈویژن آرام اور تربیت کے لیے اسرائیل واپس آئے گی اس سے پہلے کہ یہ فیصلہ کیا جائے کہ آیا اسے دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔اس ڈویژن نے شمالی غزہ میں کام کیا ہے جو اسرائیل کی شدید ترین بمباری کا منظر ہے جہاں ہزاروں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ڈویژن میں اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کا جشن مناتے ہوئے فوٹیج شیئر کیں۔اسرائیل کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اس کے اہم اتحادی امریکا کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا ہے کہ وہ جنگ کو کم شدّت کی لڑائی میں بدل دے۔فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پانچ بریگیڈز یا کئی ہزار فوجیوں کو تربیت اور آرام کے لیے آنے والے چند ہفتوں میں غزہ سے باہر نکالا جا رہا ہے۔اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ غزہ کے کچھ علاقوں بالخصوص شمالی نصف حصے میں جنگ کی شدّت کم ہو رہی ہے جہاں فوج کا کہنا ہے کہ وہ آپریشنل کنٹرول سنبھالنے کے قریب ہے تاہم غزہ کے دیگر علاقوں خصوصاً جنوبی شہر خان یونس اور علاقے کے مرکزی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں