0

ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ٹینس کھیلنے کے بعد ناریل پانی پینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر انٹرنیٹ پر زیرگردش ہیں جس میں وہ گرمی کا توڑ کرنے کے لیے ناریل پانی سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں، انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ ‘گرمی کا توڑ‘۔پہلی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پلیئر نے ہاتھوں میں سبز ناریل تھاما ہوا ہے اور اسٹرا کی مدد سے وہ اسے پیتی نظر آرہی ہیں جبکہ اس دوران ان کے چہرے پر مسکراہٹ رقصاں ہے۔انھوں نے سیاہ ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ ایک تصویر میں وہ ٹینس ریکٹ تھامے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں