0

مایا خان نے ’مائی ری‘ کی کاسٹ کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

اسلام آباد:شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان مایا خان نے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ کی کاسٹ کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ادکارہ مایا علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’مائی ری‘ کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔مایا علی کو ثمر عباس، عینا آصف، حبا علی خان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’ہم ان سب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ’مائی ری‘ کو پسند کیا اور ہماری زندگی کا حصہ بن گئے۔‘اداکارہ نے ڈرامے کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹر کا بھی شکریہ ادا کیاواضح رہے کہ مایا خان نے ڈرامے میں عینا آصف کی والدہ کا کردار نبھایا ہے جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں عینا آصف (عینی)، ثمر عباس (فاخر)، نعمان اعجاز (ظہیر)، ماریہ واسطی (ثمینہ)، مایا خان (عائشہ)، رمہا احمد (آمنہ)، حبا علی خان (راحیلہ)، ساجدہ سید، پارس منصور، عثمان مظہر، آمنہ ملک، بسمہ بابر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں