0

سپر اسٹار رجنی کانت نئی فلم میں کیسے نظر آئیں گے؟ پوسٹر جاری

بھارت :بھارت کے سپر اسٹار رجنی کانت نئی فلم ’تھلیور‘ میں کیسے نظر آئیں گے؟ پہلا پوسٹر جاری ہوگیا۔فلم میں امیتابھ بچن، فہد فاضل اور رانا دگوبتی بھی شامل ہیں جن کے پوسٹر پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔رجنی کانت کا پوسٹر پروڈکشن ہاؤس نے ٹوئٹر پر شیئر کیا اور کہا کہ ہم فلم کی شوٹنگ سے متعلق مزید اپ ڈیٹس کے ساتھ دوبارہ حاضر ہوں گے۔فلم کے پوسٹر میں رجنی کانت نے سیاہ لباس پہنا ہوا ہے جبکہ سیاہ دھوپ کا چشمہ بھی لگا رکھا ہے۔’تھلیور‘ میں اسٹار اداکار سابق پولیس اہلکار کا کردار ادا کریں گے، کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم ایک جعلی پولیس مقابلے سے متعلق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں