0

خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی، آئمہ بیگ

اسلام آباد:پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی قریب میں خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔آئمہ بیگ نے یہ انکشاف ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ گلوکارہ نے بتایا کہ شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے اور برطانوی ماڈل کے الزامات کی وجہ سے ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میری فیملی اور دوست بھی ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے، اسی دوران میں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی کیونکہ میں زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی۔انٹرویو میں آئمہ بیگ نے بتایا کہ اس کے بعد والد میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ بیٹا عمرہ کرنے چلتے ہیں، میں اس سے قبل تین مرتبہ عمرہ کر چکی تھی اور یہ چوتھی بار تھا۔’جب میں نے خانہ کعبہ کو دیکھا تو مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی مجھے خصوصی طور پر دیکھ رہا ہے۔ جب وہاں گئی اور عمرہ کیا تو زندگی بدل گئی۔ والدہ کی وفات کے بعد والد بہت سپورٹ کرتے ہیں۔ اللہ انہیں لمبی زندگی دے۔‘یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی کی تھی جو بدقسمتی سے چل نہ سکی۔ اس کے بعد ایک برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے گلوکارہ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ تعلقات کے باعث شہباز شگری کو چھوڑ دیا۔آئمہ بیگ نے اس الزام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں چیزوں کو بدصورت بنانا نہیں چاہتی تھی کیونکہ میری تربیت ایسی نہیں ہوئی۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں کُودنے والے لوگ جانتے ہیں کہ کیا ہوا لیکن ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے، جو لوگ ابھی تک سوچ رہے ہیں کہ کیا ہوا وہ ایک یا دو دن میں سب دیکھ لیں گے، تب تک باتیں اور میمز بنانے میں اپنا وقت ضائع کرتے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں