0

ماہرہ خان کی اپنے شوہر سلیم کریم سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی اور ان کا کاروبار کیا ہے ؟ وہ معلومات جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے

لاہور:پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم سے شادی کرلی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں بھر پور مبارک بادیں موصول ہوئیں تاہم ایک سوال ہر کسی کے ذہن میں گردش کر تا رہا کہ دراصل ماہر ہ خان کے شوہر کون ہیں اور کرتے کیا ہیں تاہم اب اس کا جواب مل گیاہے ۔ ماہرہ کی شادی ان کے قریبی دوست سلیم کریم سے ہوئی ہے، ماہرہ گزشتہ روز سے ہی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ٹرینڈ کررہی ہیں۔گزشتہ ماہ اداکارہ کی شادی کی خبروں کا سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی مینیجر نے اس قسم کی صحافت کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا، البتہ اب ماہرہ خان کی دوسری شادی ہوچکی ہے۔ماہرہ خان نے شادی سے قبل ایک پروگرام میں اعتراف کیا تھا کہ ان کے سلیم کریم نامی صنعتکار سے تعلقات ہیں لیکن انہوں نے ان کے حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔شوبز ویب سائٹس کے مطابق سلیم کریم کراچی سے تعلق رکھنے والے اور آن لائن پیمنٹ کمپنی کے مالک ہیں۔رپورٹس کے مطابق سلیم کریم کی کمپنی پاکستان سمیت دیگر 15 ممالک میں کاروباری حضرات کو باآسانی پیسوں کی ترسیل اور ادائیگی کی سہولیات فراہم کرتی ہے، ان کی کمپنی پاکستان کے علاوہ امریکا، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے چند ممالک میں پیسوں کی ادائیگی اور ترسیل کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔اس کے علاوہ سلیم کریم پروفیشنل ڈی جے بھی ہیں۔یہ اطلاعات بھی ہیں کہ سلیم کریم اداکارہ سے کم از کم 10 سال زائد العمر ہیں۔دوسری جانب ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ سلیم کریم کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے، البتہ اس حوالے سے کچھ بھی حتمی نہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان اور سلیم کریم کی پہلی ملاقات سال 2017 میں ایک ٹیلی ویژن ایپلی کیشن کے لانچ کے موقع پر ہوئی تھی۔دیگر رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے سال 2019 میں سلیم کریم کے ساتھ ترکی میں منگنی کی تھی، یہ تقریب خفیہ اور نجی تھی جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں