0

ثانیہ مرزا نے بہترین دوست پرینیتی چوپڑا کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟

اسلام آباد:حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف جوڑی بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاسی رہنما راگھو چڈھا کے ان دنوں خوب چرچے ہو رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ادے پور میں ہونے والی شادی میں جہاں شوبز اور سیاسی دنیا سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، وہیں دلہنیا کی بیسٹ فرینڈ سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پیش پیش رہیں۔ثانیہ مرزا سے جب شادی کے بعد واپسی کے سفر سے قبل میڈیا نمائندوں نے سوال کیا کہ انہوں نے اپنی سب سے اچھی دوست کو تحفے میں کیا دیا تو سابقہ ٹینس اسٹار نے بھی مزاحیہ انداز میں جواب دے کر اپنی حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا۔میڈیا نمائندوں کے سوال پر ثانیہ مرزا نے خوش گوار اور بے ساختہ انداز میں جواب دیتے ہوئے پہلے ان سے پوچھا کہ آپ لوگوں نے کیا دیا پھر بتایا کہ میں نے انہیں دعائیں دی ہیں۔خیال رہے کہ سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا مختلف مواقع پر کئی بار ایک ساتھ نظر آتی رہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی دونوں ایک دوسرے کے ہمراہ پوسٹ اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اپنی بہترین دوست کی شادی کی تقریب میں ہلکے گلابی غرارے اور استقبالیہ تقریب میں ہلکے سفید رنگ کے شرارے میں ملبوس دیکھا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں