0

اولاد نے جینا سکھا دیا، صبا فیصل

اسلام آباد:شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ انہیں اولاد نے جینا سکھا دیا ہے۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ انہیں اولاد نے جینا سکھا دیا ہے اور وہ اولاد کی وجہ سے بہت اچھے طریقے سے زندگی گزار رہی ہیں۔صبا فیصل نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر بیٹے سلمان شیخ اور بہو نیہا سے متعلق باتیں شیئر نہیں کرنی چاہیے تھیں لیکن بطور انسان وہ بے بس تھیں اور ان سے غلطی ہوگئی۔ایک سوال کے جواب میں صبا فیصل نے کہا کہ اگر لڑکیاں شادی ہوتے ہی سیٹل زندگی گزارنا چاہتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے پاس گاڑی، بنگلہ اور پیسے ہوں تو انہیں کسی کم عمر لڑکے سے شادی کرنے کے بجائے 45 اور 50 سال کے مرد سے شادی کرنی چاہیے جس کے پاس سب کچھ ہو۔انہوں نے بتایا کہ چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی نہیں ہوئی ہے ابھی صرف منگنی ہوئی ہے، بیٹے کی منگنی انہوں نے اپنی پسند سے کروائی ہے۔صبا فیصل نے کہا کہ ان کا ذاتی خیال ہے کہ بہو کبھی بیٹی نہیں بن سکتی، بہو کو صرف بہو کے رشتے میں ہی عزت اور احترام دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں