0

موسم گرما کی تعطیلات کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق رواں موسم گرما میں ریکارڈ گرمی پڑنے کا امکان ہے اور مئی 2024 میں ہی پنجاب میں درجہ حرارت 42 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سکولوں میں 2 ماہ سے زائد چھٹیاں ہوں گی۔ اس بار موسم گرما کی تعطیلات 8 جون (ہفتہ) سے شروع ہونے کا امکان ہے اور اسکول 19 اگست (پیر) کو دوبارہ کھلیں گے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے آئندہ ماہ کے آخر تک حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں