0

طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،مزید 21 افراد جاں بحق، 25 زخمی،مزید ہلاکتوں کاخدشہ امدادی ٹیمیں روانہ،ہر طرف چیخ وپکار،

کوئٹہ میں موسلا دھار بارشوں کے تین وقفوں سے 21 افراد جاں بحق، بارشوں سے 1910 مکانات کو نقصان پہنچا۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کوئٹہ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ بارشوں کے 3 وقفوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 21 جبکہ زخمیوں کی تعداد 25 ہو گئی۔ اس دوران ژالہ باری سے ندی نالے بپھر گئے۔ کوئٹہ زیارت شاہراہ کئی مقامات پر سیلابی ریلوں میں بہہ گئی جبکہ ژالہ باری سے فصلوں، باغات اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا۔دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 10 مرد، 4 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں۔ بارشوں سے سب سے زیادہ جانی نقصان چمن میں ہوا۔ شدید بارشوں کے باعث 251 مکانات مکمل طور پر تباہ، 4 پل اور 14 سڑکیں بھی زیر آب آ گئیں۔ حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے 127 جانور بھی مر گئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلابی ریلوں سے 62 ایکڑ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ روز بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں