0

خیبر پختونخوا کے لوگوں کو چور کہنا برداشت نہیں کروں گا، علی امین گنڈاپور نے خبرداار کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ صوبے کے عوام کو چور کہنے کو برداشت نہیں کریں گے۔ امین گنڈا پور نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے، صوبے میں لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جاتی، صوبے کے حقوق اور فرائض ادا نہ کیے گئے تو احتجاج کریں گے۔ ایک تحریک شروع کریں. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو مہنگی بجلی دی جارہی ہے۔ہمارے 1510 ارب روپے وفاق نے دینے ہیں، صوبے کے عوام امن و امان کی صورتحال سے پریشان ہیں، گیس کے مسائل بھی ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں بھی یہی مسائل تھے، کرپٹ لوگ مسائل پیدا کر رہے ہیں، ہمیں ایسے انتظامات کرنے ہوں گے جس سے عوام کو فائدہ ہو، ہم اکنامک زون میں سبسڈی دیں گے، اس کے بغیر انڈسٹری نہیں چل سکتی۔ . سکتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں