0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقل کوچز کی تعیناتی، اہم نام سامنے آگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے مستقل کوچز کی تقرری پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اہم تقرریوں کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اتوار کو پریس کانفرنس کے ذریعے کرکٹ ٹیم کے مستقل کوچز کی تقرری کا اعلان کریں گے۔ آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی کو قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا جا سکتا ہے، واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مئی کے پہلے ہفتے میں آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے روانہ ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں