154

بندر کی سبزی بنانے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بندر انسانوں کی نقل اتارنے میں مہارت رکھتا ہے، بندروں کی متعدد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہمدرد بھی ہیں اور انسانوں کی طرح اپنے کام بھی کرتے نظرآتے ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں با آسامی ایکھا جا سکتا ہےکہ ایک چھوٹا پالتو بندر مہارت سے سبزی بنا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے صارفین کو حیران کردیا کیونکہ ویڈیو میں چھوٹے بندر کی مہارت اور انسانوں کی طرح کام کرتا دیکھ کر وہ تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ پالتو بندر گھر میں سبزی بنانے میں مصروف ہے جو ایک بڑے برتن میں موجود پھلیوں کو پکانے کےلئے توڑ توڑ کردوبارہ اسی برتن میں رکھ رہا ہے۔

1 منٹ 54 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں بندر اپنی طاقت کا استعمال کرتے پھلیوں کو توڑ رہا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ میں ایک خاتون کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے جو کہہ رہی ہے کہ ‘ تم کام کررہے ہو’ خاتون کی بات کو نظر انداز کرتے وہ اپنے کام میں مشغل ہے جبکہ وہ اس کے کام کی تعریف بھی کررہی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں ایک مزاحیہ تحریر بھی لکھی ہے’ کوئی اپنے کام میں پھلیاں بنانے میں مصروف ہے’۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ایک ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں ایک بند ر کپڑے دھو رہا تھا،وائرل ہونے والی ویڈیو ایک چڑیا گھر کی تھی جہاں چمپینزی ’دیسی اسٹائل‘ میں کپڑے دھوتا نظر آرہا ہے۔

چمپینزی پہلے پیلے رنگ کی شرٹ پر صابن لگاتا ہے اور ہاتھ سے اس کو رگڑتا ہے تاکہ اس سے گندگی دور ہوجائے اور بعد میں پانی پھینکتا ہے ۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے اور بندر کی اس عقلمندی پر تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں