165

اداکارہ نمرہ خان شدید بیمار، ہسپتال منتقل، عوام سے دعاؤں کی اپیل

کراچی: (نیوزڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ نمرہ خان کو اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں ان کا علان جاری ہے۔

اداکارہ نمرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کیساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ شدید بیمار دکھائی دے رہی ہیں اور وہیل چیئر پر بیٹھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت شدید تکلیف میں ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔ نمرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی اپنی ویڈیو بھی شیئر کی۔

ان کا کہنا تھا میرے پیٹ میں شدید تکلیف ہے۔ مجھے عاؤں، نیک تمناؤں اور سپورٹ کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں