0

نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند

بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی اپنی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند ہیں، انہوں نے اپنی بیٹی کو ایکٹنگ اسکول میں بھی داخل کرایا۔نواز الدین صدیقی کا شمار بھارت کے ان مشہور فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلموں میں اقربا پروری کے باوجود اداکاری کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی۔تاہم اب نوازالدین خود چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی شورہ صدیقی فلموں کی دنیا میں قدم رکھیں۔ایک انٹرویو کے دوران نوازالدین صدیقی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکار بنے۔نوازالدین صدیقی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ شورہ اپنے خوابوں کو پورا کرے، وہ 13 سال کی ہے اور پرفارمنگ آرٹس کو آگے بڑھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں ایکٹنگ اسکول میں داخل کرایا ہے، میں چاہتا ہوں کہ اگر وہ پیشہ ورانہ اداکاری کرنا چاہتی ہیں تو وہ تربیت یافتہ اداکارہ بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں