0

نواز شریف ن لیگ کے صدر ہوں گے، سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل بنائے جانیکا امکان

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی صدارت کی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے جب کہ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو مسلم لیگ (ن) کا سیکرٹری جنرل بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل کی تجویز مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ بھی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نے پارٹی قیادت سے کہا تھا کہ وہ پی ڈی ایم کے دور حکومت میں بھی سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو لاہور میں ہوگا۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر بنایا جائے گا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک سال قبل پارٹی قیادت کو کہہ دیا تھا کہ وہ عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدارت سنبھالنے کی تجویز دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں