0

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کے پی پائی پائی وصول کرے گا،خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کے پی کو پائی پائی ملے گی۔ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب اور سندھ چھوٹے صوبوں کے وسائل لوٹ رہے ہیں، خیبرپختونخوا کے جائز واجبات ادا نہیں کیے جا رہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی میں سستی بجلی اور تیل و گیس کے بقایا جات یا ٹیکس کے معاملات لٹک رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف مراد علی شاہ کے گھر جا کر 150 بسوں کا وعدہ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں