0

9 مئی سب سے بڑی بغاوت تھی، مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو بغاوت کی کوشش کرنے والے اور اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی میں ایسا تضاد نہیں دیکھا۔ کیاوفاقی وزیر نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی پہلے ہی واضح ہے، اگر مذاکرات کرنے ہیں تو تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے، اور مذاکرات قومی سطح پر ہونے چاہئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً تمام جماعتیں اسٹیبلشمنٹ سے متصادم تھیں، پہلی بار حملوں کے ذریعے اپنے دکھ کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ریڈ لائن کراس کر کے پاکستان کی بیس پر حملہ کیا گیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیڑھ سے دو درجن املاک پر حملے ہوئے، حملے کی ویڈیوز میڈیا نے چلائی، سینکڑوں گرفتاریاں بھی ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کا مذاق اڑایا تھا، اب انہیں بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں