0

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے ملزم نے پولیس حراست میں خودکشی کرلی

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم پولیس حراست میں چل بسا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس میں فائرنگ کرنے والا ملزم انوج تھاپن پولیس حراست میں انتقال کر گیا ہے جب کہ پولیس حکام نے موت کی وجہ خودکشی بتائی ہے۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ انوج تھاپن نامی ملزم نے ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے لاک اپ میں خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں