0

سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس محکمہ اوقاف کے وکیل پر برہم

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سکھر میں محکمہ اوقاف اور شہریوں کے درمیان زمین کی ملکیت کے تنازع پر چیف جسٹس برہم نے کہا کہ سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنا رکھا ہے، کیس 10 سال سے زیر التوا ہے اور آج مزید۔ ملتوی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں محکمہ اوقاف اور سکھر کے شہریوں کے درمیان اراضی کی ملکیت کے تنازع کی سماعت ہوئی۔محکمہ اوقاف کے وکیل غلام شبیر لاشاری کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ برہم ہوگئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ سب نے سپریم کورٹ کا مذاق بنا رکھا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیس دس سال سے زیر التوا ہے، آج بھی اسے ملتوی کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ آپ سول کورٹ میں بھی التوا نہ مانگیں، پھر کہا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ میں 20 سال سے کیس زیر التوا ہے اور سپریم کورٹ میں کیس نہیں چلتا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وکلا اپنے پیشے کی بے عزتی نہ کریں، عدالت نے محکمہ اوقاف کی جانب سے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔ بیرسٹر صلاح الدین احمد نے کہا کہ محکمہ اوقاف نے سکھر میں 60 ایکڑ اراضی لے کر غلام محمد میڈیکل یونیورسٹی کالج بنانا شروع کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کی اپیل پر شہریوں کو 5 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں