0

مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد شادی کرلی جس کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔دیبا کے نام سے مشہور لیجنڈ اداکارہ راحیلہ کی بیٹی اداکارہ مدیحہ رضوی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔اداکارہ نے شادی کے اس خاص موقع کے لیے سفید اور آڑو رنگ کے امتزاج کا لہنگا چولی پہنا، جب کہ دوسری جانب ان کے دولہا میاں نے اپنی دلہن کے ساتھ ملتے جلتے سفید کرتہ پاجامہ اور آڑو واسکٹ کا انتخاب کیا۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ‘بسم اللہ، ہماری شادی ہمارے اور ہمارے اہل خانہ کے لیے امن، سکون اور خوشی لائے۔ آمین واضح رہے کہ اداکارہ نے مصنف جنید علی پرویز سے شادی کی ہے۔اداکارہ کی شادی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ مدیحہ رضوی نے اداکار حسن نعمان سے نومبر 2022 میں شادی کے 9 سال بعد طلاق لے لی تھی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا تھا۔ مدیحہ رضوی کی پہلے شوہر سے دو بیٹیاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں